۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام میں جشن عید غدیر کا اہتمام

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام، مولانا سید مختار حسین جعفری نے جشن عید سعید سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امت مسلمہ کی نجات کا واحد ذریعہ ولایت امیر المومنین علیہ السلام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں/ صوبہ جموں کے معروف دینی ادارے حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام میں آج بعد از نماز جمعہ جشن عید غدیر منعقد ہوا جس میں علاقے بھر سے معروف دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جشن عید غدیر کا اہتمام حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں معروف شعرائے کرام منجملہ جناب ڈاکٹر سید ذاکر حسین جعفری فردوس اور جناب سید ارشد حسین نقوی صاحب نے بارگاہ امامت و ولایت میں اپنا نظرانہ عقیدت پیش کیا۔

مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام، حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری صاحب نے جشن عید سعید سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امت مسلمہ کی نجات کا واحد ذریعہ ولایت امیر المومنین علیہ السلام ہے۔

مولانا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ امت کا غدیر کو فراموش کرنا ہی کربلا کا سبب بنا۔ مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ غدیر کو ساری دنیا میں زندہ رکھا جائے اور اس دن کی مناسبت سے ساری دنیا میں پورے اہتمام کے ساتھ محفلیں منعقد کی جائیں تاکہ امت مسلمہ تک غدیر کا حقیقی پیغام پہنچ سکے۔

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے عقد اخوت پڑھا اور رسول اللّٰہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ایک برادرانہ ماحول قائم کرنے کا عھد کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .